پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی حمایت میں سامنے آگئے۔ رمیز راجا نے ایک انٹرویو میں محمد حارث کو پاکستان ٹیم میں منتخب نہ کرنے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2023 میں محمد حارث کی کارکردگی شاندار رہی لیکن اس کے بعد انھیں مواقعے نہیں دیے گئے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر آپ کے پلان میں صائم ایوب شامل ہیں تو سلیکٹرز نے محمد حارث کو کیوں چھوڑ دیا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ محمد حارث کا اسٹرائیک ریٹ 200 سے زائد کا رہا ہے، کوئی بھی بیٹر اتنے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کیساتھ متواتر رنز اسکور نہیں کرپائے گا کیوں کہ اس طرح کھیلنے میں رسک ہوتا ہے۔ انھوں نے نوجوان بیٹر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک کرکٹر کو 180 کے اسٹرائیک ریٹ تک پہنچایا گیا اب وہ پلان کا حصہ نہیں تو اس سے کھلاڑی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ موجودہ کمنٹیٹر نے اعتراف کیا کہ حارث 20 یا 30 رنز کی اننگز کھیلتے ہیں لیکن وہ اسکو طویل اننگز میں نہیں بدل پاتے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015