پاکستان کی ہونہار طالبہ نے ملک میں پہلی بار شمسی توانائی سے چلنے والی کشتی بنا کر سب کو حیران کردیا، مذکورہ کشتی میں تمام جدید قسم کی سہولیات موجود ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے ) لاہور کی طالبہ فاطمہ اقبال نے شرکت کی اور اپنی جدید اور لگژری واٹر کرافٹ (کشتی) کی تیاری کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ میں نے اپنے فائنل ایئر کیلئے منتخب کیا تھا تاکہ مستقبل میں پاکستان میں سیاحوں کو آمدورفت کے جدید اور آسان سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کشتی پر 70 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور اسے تیار کرنے میں چھ ماہ کا وقت لگا اس میں 6افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور گھومنے پھرنے کے علاوہ مچھلی کے شکار کیلئے بھی تمام سہولیات موجود ہیں۔ جدید لگژری کشتی تیار کرنے والی طالبہ فاطمہ اقبال نے بتایا کہ میں نے کشتی کا ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو دنیا میں کسی بھی خوبصورت اور جدید واٹر کرافٹ کے مقابلہ میں کسی سے کم نہیں۔ اس میں لگژری کے علاوہ سولرپاور، جی پی ایس سسٹم، اے وی این سسٹم اور ضروری حفاظتی فیچرز جدید مہارت سے استعمال کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
- عمران خان کی تصویر کس نے وائرل کی؟ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015