اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے سال 2024 کا اپنا پہلا سستا ترین فون موٹو جی پلے متعارف کرادیا۔ کمپنی نے یہی فون گزشتہ برس بھی پیش کیا تھا لیکن اب اسے موٹو جی پلے 2024 کے نام سے اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔ موٹو جی پلے 2024 کو 5۔6 انچ اسکرین، اسنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس کی باڈی کو واٹر اور ڈسٹ پروف بھی بنایا گیا ہے۔ موٹو جی پلے کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کارڈ کے ذریعے اس کی میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔ فون کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر 50 میگا پکسل جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ موٹو جی پلے کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 15 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی بیٹری تین دن تک چلائی جا سکتی ہے۔ فون کو فوری طور پر فروخت کے لیے صرف امریکا میں پیش کیا گیا ہے، تاہم فروری تک اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس کی پاکستانی قیمت 41 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015