کچھ لوگوں کے لیے قدرتی ہیرا، جو اربوں سالوں میں تیار ہوتا ہے، ایک قیمتی شے ہوتا ہے تاہم لیبارٹری میں سائنسی طریقوں سے تیار کردہ ہیرے اور زیورات آج کے جدید سائنسی دور میں مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈہن گولن ڈائمنڈ ریسرچ اینڈ ڈیٹا کے مطابق، لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے زیورات کی مارکیٹ میں حالیہ برسوں میں 20 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی منافع 15 بلین ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں جیولری لیبارٹری ’چان پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی مالک اور ایوارڈ یافتہ برطانوی جیولری ڈیزائنر اینابیلا چان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک لیبارٹری کے تیار کردہ زیورات جنہیں ری سائیکل شدہ کین سے تیار کیا جاتا ہے، کی اہمیت قدرتی ہیروں، جواہرات سے زیادہ ہے ۔ اینابیلا چان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس قسم کے زیورات بنانے کا انتخاب ہیروں کی کانوں کی موجودہ خراب صورتحال اور اس میں کام کررہے کارکنوں کی حالت زار دیکھ کر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے قدرتی قیمتی پتھر اوروں کیلئے قیمتی ہونگے لیکن مجھے ان سے مطلب نہیں۔ اس کے بجائے میں منفرد سائنسی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کین کی سائیکلنگ سے تیار شدہ ہیرے موتیوں کو زیادہ پسند کرتی ہوں۔ چان کی کمپنی نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد سے ایسے زیورات کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اینابیلا کو نومبر میں برطانوی لگژری ایوارڈز میں “گیم چینجر” کیٹیگری کا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015