ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ییو درخت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پودوں کی سب سے بہترین قسم ہے۔ تحقیق کے مطابق اس درخت کے چھوٹے اور نوکیلے پتے ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ متعدد شجرکاری کے مصنوبوں میں ایسے درختوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کے پتے خزاں کے موسم میں جھڑ جاتے ہیں، حالانکہ یہی وہ موسم ہوتا ہے جب قصبوں اور شہروں میں فضائی آلودگی انتہائی بدتر ہوتی ہے۔ لہٰذا سائنس دانوں نے ایسے سدا بہار درختوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا جو پورا سال بالخصوص موسم سرما میں فضا کو صاف کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔ برطانوی کاؤنٹی سرے میں قائم گلوبل سینٹر فار کلین ایئر ریسرچ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے لندن کی ایک شاہراہ (جہاں سے روزانہ تقریباً 80 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں) کے ایک طرف 10 سدا بہار درخت لگائے۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کونسا درخت سب سے زیادہ آلودگی کشید کرتا ہے اور بارش میں کونسا درخت بہتر انداز میں دھل کر ذرات کو زمین تک پہنچا دیتا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال تھا کہ کھردری سطحوں اور باریک ریشے رکھنے والے پتوں میں ذرات زیادہ اٹ سکیں گے۔ لیکن ایسا کچھ سامنے نہیں آیا۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر نوکیلی شکل والے پتے پائے گئے۔ ایسے پتے جاپانی سیڈر اور لاسنز سائپریس میں پائے گئے۔ تحقیق میں لگائے گئے دیگر درختوں میں وائبرنم، وائٹ سیڈر، سِٹکا سپروس، ڈوارف پائن، چائنیز جونیپر اور جیپنیز ہولی شامل ہیں۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015