دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ بڑے یعنی زیادہ فالوورز رکھنے والے 10 چینلز میں تین بھارتی جب کہ زیادہ تر امریکی چینل شامل ہیں۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سبسکرائبرز کے حوالے سے سب سے بڑا چینل بھارت کا ہے جو کہ میوزک لیبل کمپنی ٹی سیریز کا ہے۔ بدقسمتی سے 10 سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینلز میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔ دسویں نمبر پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے، جس کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 90 لاکھ ہے۔ نویں نمبر پر بھارتی میوزک لیبل زی میوزک، آٹھویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بھائیوں ولاد اینڈ نکی کا چینل ہے۔ ساتویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بچی ناستیا کا چینل لائیک ناستیا، چھٹے نمبر پر سویڈش یوٹیوب پیوڈی پائی کا چینل ہے۔ پانچویں نمبر پر یوکرینین نژاد امریکی بچوں کا کڈز ڈیانا شو، چوتھے نمبر پر بھارتی ٹیلی وژن سونی انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے۔ تیسرے نمبر پر بچوں کے لیے مواد تخلیق کرنے والی کمپنی کوکومیلین اور دوسرے نمبر پر امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 23 کروڑ 20 لاکھ ہے۔ سبسکرائبرز کے حوالے سے پہلے نمبر پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 25 کروڑ 70 لاکھ ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015