دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چینلز میں متعدد نئے فیچر متعارف کرادیے۔ واٹس ایپ نے فوری طور پر چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے سمیت ایک ہی چینل کے متعدد ایڈمنز بنانے کے فیچرز کو متعارف کرادیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں سے مذکورہ تینوں فیچرز پر آزمائش جاری تھی جب کہ مزید فیچرز پر بھی آزمائش جاری ہے لیکن اب چینلز پرمتعدد فیچرز کو پیش کردیا گیا۔ مارک زکربرگ نے اپنے واٹس ایپ چینل کی پوسٹ میں بتایا کہ چینلز میں وائس نوٹ، پولز اور متعدد ایڈمنز کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔ ساتھ ہی مارک زکربرگ نے پولز شیئر کرنے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام پر کیسے شیئر کریں؟ اب چینلز پر صارفین وائس نوٹ کو بھیجنے سمیت اس میں پولز بھی بنا سکیں گے، پولز کو بنانے کے لیے صارفین کو ڈاکیومینٹس اٹیچ کرنے والے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جب کہ وائس نوٹ کے لیے اسپیکر کو دبانے کر ریکارڈنگ کرنے ہوگی۔ اسی طرح اب چینلز کے مالکان اپنے چینلز میں دوسرے افراد کو بطور ایڈمن بھی شامل کرسکیں گے۔ ایڈمنز کو شامل کرنے کے لیے پہلے چینل مالک کو مذکورہ شخص کو واٹس ایپ پر درخواست بھیجنے پڑے گی، ایڈمن کی تصویر اور فون نمبر صرف ایڈمن ہی دیکھ سکیں گے۔ اگرچہ زیادہ تر صارفین کو تمام فیچرز تک رسائی دے دی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر بعض صارفین کے پاس فوری طور پر یہ فیچرز کام نہیں کر رہے ہوں گے لیکن جلد ہی انہیں بھی ان تک رسائی دے دی جائے گی۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- بالوں کی نشونما کیلئے کتنی مرتبہ تیل لگانا چاہیے؟
- کراچی کے سمندر کی لہروں میں پُر اسرار نیلی روشنی کی حقیقت سامنے آگئی
- نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں: شیخ رشید
- دفتر خارجہ کا عالمی برادری سے بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015