حال ہی میں امریکی سائنسدانوں نے کوسٹا ریکا کے سمندر میں آکٹوپس کی 4 نئی نسلیں دریافت کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کوسٹا ریکا کے سمندری ساحل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گہرے سمندر میں رہنے والے آکٹوپس کی 4 نئی نسلیں دریافت کیں۔ محققین نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ گہرے سمندر کے آکٹوپس ایک بالکل نئی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے تاہم فی الحال انہیں “ڈوراڈو آکٹوپس” کا نام دیا گیا ہے۔ مونٹیری بے ایکویریم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سمندری ماحولیات کے ماہر جم بیری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سمندر میں صرف دو مہمات میں آکٹوپس کی چار نئی نسل دریافت کرنا بڑی کامیابی ہے۔ یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والے حیاتیاتی تنوع کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کئی ایسے جاندار ہیں جو دریافتیں کیے جانے کے منتظر ہیں۔ محققین نے آکٹوپسوں کو سمندری چٹانوں کے درمیان کھوکلی جگہوں میں موجود انڈوں سے نکلتے دیکھنے کے دوران دریافت کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آکٹوپس کی کھوکھلی جگہوں سے قربت بتاتی ہے کہ یہ مخلوقات کھوکلی جگہوں میں موجود گرم درجہ حرارت کو انکیوبیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ لیکن طویل عرصے تک اس ظاہری جگہ پر رہنا شکاریوں کی جانب سے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015