ٹیکنالوجی کمپنی میٹا انسٹاگرام پر18 سال سے کم عمر افراد کو ایسے افراد کی جانب سے (جن کو وہ فالو نہیں کرتے) پیغام موصول ہونے کی سہولت ختم کرنے جارہی ہے۔ میٹا کی جانب سے یہ اقدام کم عمر صارفین کے تحفظ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز پر عمر کے متعلق مناسب تجرے کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ یہ تبدیلی میٹا کی موجودہ پالیسی کو مزید آگے لے کر جائے گی جس کے تحت بڑی عمر کے افراد کم عمر صارفین (جن کو یہ کم عمر صارفین فالو نہیں کرتے) پیغام نہیں بھیج سکتے۔جس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام یا فیس بک میسنجر پر کوئی بھی کم عمر افراد کو براہ راست میسج نہیں بھیج سکے گا۔ میٹا کا اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ اس نئی طے شدہ سیٹنگ کے تحت کم عمر لوگوں کو صرف وہ لوگ گروپ چیٹس میں شامل کر سکیں گے جو ان کو پہلے سے فالو کرتے ہوں گے، تاکہ بچوں اور ان کے والدین مزید پُر اعتماد محسوس کر سکیں۔ کمپنی کے مطابق اس طے شدہ سیٹنگ کا اطلاق 16 سال سے کم عمر تمام صارفین پر ہوگا۔ جو صارفین انسٹاگرام پر موجود ہیں ان کو اپنی فیڈ پر ایک نوٹیفیکیشن دِکھے گا جو ان کو رُونما ہونے والی تبدیلیوں کے متعلق بتائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015