اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے اپنی وائے سیریز کا مڈ رینج فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب فون قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے ویوو وائے 100 فائیو جی کو 6.67 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ویوو وائے 100 فائیو جی کے بیک پر دو کیمرے جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے، جنہیں جدید سینسرز کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر بھی 8 میگا پکسل سیلفی کیمراد یا گیا ہے۔ فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کو 80 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں 70 فیصد بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 68 ہزار جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت 74 ہزار روپے رکھی ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر صرف انڈونیشیا میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مصنوعی ذہانت سے 17 فیصد روزگار متاثر ہو نے کا خدشہ
- پنجاب، 24 گھنٹے میں مزید 70 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک کر دئیے: آئی ایس پی آر
- پیٹرول کی قیمت مزید کم ہو گی، وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی
- پاکستان میں تعلیم کے نام پر لوٹ مار بچوں کے حقوق متاثر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015