پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ایپل واچ کی مدد سے پرواز میں بزرگ خاتون کی جان بچا لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے شہر ہیرفورڈ سے تعلق رکھنے والے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ڈاکٹر راشد ریاض اپنی چھٹیاں منانے برمنگھم سے ویرونا جا رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر راشد ریاض ایک پرواز میں موجود تھے کہ دوران پرواز 70 سالہ بزرگ خاتون کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی اور انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ خاتون کی طبعیت دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ نے پرواز میں کسی ڈاکٹر کے موجود ہونے کا پوچھا جس پر پاکستانی نژاد ڈاکٹر راشد ریاض مدد کیلئے سامنے آئے، ڈاکٹر راشد نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ہاتھ میں ایپل واچ دیکھ کر ان سے واچ مانگی اور مریض کی آکسیجن کی سطح کا اندازہ لگانے کے لیے اپنے مقامی ہیلتھ مانیٹرنگ سافٹ ویئر کو استعمال کیا۔ ڈاکٹر راشد ریاض نے بتایا کہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ایپل واچ کی مدد سے انہیں بزرگ خاتون کی کم ہوتی آکسیجن کا پتا چلنے میں آسانی ہوئی، یوں خاتون کو جہاز میں آکسیجن فراہم کر کے ان کی جان بچا لی گئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015