توشہ خانہ کیس میں سزا:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی

توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی۔ عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نےعمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں۔