آج احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائے جانے پر بیرسٹر گوہر نے جاری بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے، ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جا رہی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی، 342 کے بیان میں کہا کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے ذاتی طور پر کوئی گفٹ نہیں لیا، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حقِ دفاع بھی ختم کیا گیا، امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا، پی ٹی آئی کے لوگ پُرامن رہیں، حوصلہ رکھیں، یہ سزا ختم ہو جائے گی، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ فیصلے نہیں رہیں گے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کوشش کی گئی کہ ووٹرز اور سپورٹرز مایوس ہوں مگر ایسا نہیں ہو گا، ہر ناانصافی کا فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015