سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی جب کہ ان سزاؤں سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔ لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کاحق نہیں دیاگیا، اس لیے بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سےمعطل ہونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے وکلاکو ملزم کا وکیل مقررکرایا گیا، سائفرکیس میں ملزم کےگواہوں کو نہیں بلوایاگیا اور ملزم کا 342 کابیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفرمیں بانی پی ٹی آئی کے 342کےبیان پران کےدستخط ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کوبغیرموقع دیے سزادی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے پرعمران خان کا ردعمل سامنے آگیا اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سےگاڑیاں لیں اورفروخت کیں ان پرایسا کوئی کیس نہیں بنایاگیا،ہم 70سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے، آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سےہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015