ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے رام کمار نے اعصام الحق کو شکست دے دی۔ پاکستان کے اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا تھا جبکہ بھارت کے رام کمار رماناتھن نے دوسرا سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو 6-0 سے شکست دی۔ تیسرے سیٹ کے دوران اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔






