ملک کے مسائل حل کرنا ہیں تو ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، اگر اس ملک کے مسائل حل کرنا ہیں تو ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے۔ لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، انشاءاللہ مہنگائی کا خاتمہ ہوگا اور لوگ خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے، یہی لوگوں کی تمنا ہے اور اس خواب کو پورا ہونا چاہیے، اُن لوگوں نے آکر اس خواب کو خراب کیا، جس سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا، اس سے قبل ٹھیک چل رہا تھا‘۔