پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ یوسف رضا گیلانی عام انتخابات میں ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اور سینیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔ قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابی عمل مکمّل ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی دوبارہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھالیا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر جبکہ پی پی پی کے سید غلام مصطفی شاہ اور پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015