مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئینی ترمیم پر معاہدہ ہو گیا۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسیپیکر کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا جانے تک ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصٖف نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ گورنری اور وزارتوں کے معاملات طے پانے کا عندیہ دیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015