9 مئی کیسز پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس میں انہوں نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے کورکمانڈر ہاؤس جلانے کے کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے، جس میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہے۔ گواہوں کے بیانات موجود ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو فوجی تنصیبات جلانے کا کہا ۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹوئٹ کیا، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔ واضح رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 7 مقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015