ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کا بڑا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شامل ہونے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی وزیراعظم کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں 23 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے شمولیت کی تھی اور آزاد امیدواروں کی بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہوسکی ہے۔