رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ آج ملک کےکئی علاقوں میں چاند نظر آنےکے قوی امکانات ہیں، چاند کی عمرآج رویت کے وقت 28گھنٹے سے زائد ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، پشاور میں سورج 6 بج کر 20 منٹ پر غروب ہوگا، سورج غروب ہونےکے بعد چاند 60 سے 65 منٹ تک اُفق پر رہےگا۔ پشاور کے علاوہ اسلام آباد،کراچی اور لاہور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نےکہا ہےکہ من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں، چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرےگی۔






