وفاقی وزیر وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے لیے کاوشیں سب کے سامنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی نااہلی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے دوسری قسط جاری کی گئی۔






