سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان کا استعمال بیشتر افراد ملازمت کی تلاش کے لیے کرتے ہیں اور عموماً اسی سے متعلق فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ مگر مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت اس پلیٹ فارم میں ایسا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس کے صارفین کے لیے بالکل نیا ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق لنکڈان میں گیمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ لنکڈان کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے جو اسے ملازمت کی تلاش یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مگر کمپنی کو توقع ہے کہ گیمز کے اضافے سے سائٹ پر صارفین کی انگیج منٹ بڑھ جائے گی۔ ابھی واضح نہیں کہ کس طرح کی گیمز کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر بزل گیمز جیسے ورڈل یا اسی طرح کی دیگر گیمز کو لنکڈان کا حصہ بنایا جائے گا۔ گیمز کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کی تصدیق لنکڈان کے ایک ترجمان نے بھی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیمز سے لوگوں کے درمیان بات چیت بڑھے گی اور ان کے باہمی تعلقات بھی گہرے ہوں گے۔ مائیکرو سافٹ کو گیمنگ کی دنیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ کمپنی ایکس باکس تیار کرتی ہے جبکہ حال ہی میں اس نے Activision Blizzard کو بھی خریدا ہے۔ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک نے بھی ماضی میں گیمز کو اپنی سروس کا حصہ بنایا مگر انہیں توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015