پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت پر کڑی تنقید کی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے، ان کے ساتھ کوئی رکھنا چاہیے جو انہیں پڑھائے اور سمجھائے۔ فردوس شمیم نقوی نے کور کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہا کہ اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت اٹیک کررہے ہیں۔ جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔ کور کمیٹی میں کہا گیا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔ اس دوران شیرافضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے شیرافضل مروت کی تلخ کلامی ہوگئی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ باہر آؤ، تمہیں میں بتاتا ہوں۔ جس پر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آجاؤ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔ بعدازاں علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015