اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے جذباتی گفتگو کی ہے جب کہ ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم عمران خان انہیں روکتے رہے۔ ایک موقع پر عمران خان انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے۔ بشری بی بی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ پیشی آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واس جا کرے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، وہ عوام کی آواز اور ملک اور قوم کی خاطر جیل میں ہیں، تاہم بشریٰ بی بی کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت تھی جسے القادر ٹرسٹ کیس میں بھی کہا جاتا ہے۔ صحافیوں کے مطابق اس موقع پر عمران خان بشری بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے اور ان کا بازو پکڑ کر پیچھے لے گئے۔ عمران خان کی جانب سے روکے جانے پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں بے ضمیر لوگوں سے نہیں با ضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں۔ بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا شامل نہیں، یہ کچھ بھی کر لیں عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، چیزوں کو بہتری کی جانب جانا چاہیے تھا لیکن نہیں جا رہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے تو بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزر رہے ہوتے۔ منگل کے روز مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ناصر عباس بھی عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق اہم پیشگوئی
- ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل 60 سالہ خاتون کے نام
- شاہین آفریدی پہلے اوور میں 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- تحریک انصاف کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگیا، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015