آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے، ہم اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سرحدوں کے پار دہشتگردوں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں آرمی چیف نے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، ہم اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015