وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان کردیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا فرض ہےکہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام مصروفیات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے جائیں گے، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا فرض ہےکہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے،کسی بھی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اچھی ساکھ والے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کرائی جائےگی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کابینہ میں یہ معاملہ رکھیں گے، یہ معاملہ ہم عدلیہ پر چھوڑتے ہیں کہ یہ خط مس کنڈکٹ ہے یا نہیں، ٹی او آرز میں اس خط اور ماضی کے معاملات بھی شامل ہوں گے، ہم سمجھتے ہیں یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015