4 سالہ محسن جاں بحق۔ عدالت نے ڈی سی ملیر سمیت منتخب نمائندوں کو طلب کرلیا۔

کراچی (طلعت شاہ) شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک اور بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا مبینہ معاملہ۔ عدالت نے ایم ڈی اے انتظامیہ ڈی سی ملیر اور منتخب نمائندوں کو طلب کر لیا۔

ماڈل ٹرائل کورٹ ون ملیر نے فریقین کو 6 اپریل پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے افسران اور بلدیاتی نمائندوں کو خود پیش ہونے کا حکم دیا۔جس میں ڈائریکٹر ایم ڈی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے ایکسین کو طلب کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ عدالت نے یہ حکم دیا کہ ڈی سی ملیر ،میونسپل کمشنر ابراہیم حیدری بھی خود عدالت میں پیش ہوں۔ ٹاؤن چیئرمین ابراہیم حیدری شاہ لطیف یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کو بھی طلب کر لیا گیا۔ جا۔ بحق ہونے والے بچے محسن کے دادا غازی خان نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی اور پیٹیشن میں تمام افسران اور منتخب نمائندوں پر غفلت کا الزام لگایا گیا۔ واضح رہے کہ چار سال کا محسن 21 مارچ پر کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا۔ جس پر پٹیشنر نے 22 اے بی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں