فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکر برگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ یہ 2020 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایک بنے ہیں ، زکربرگ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ امازون کے بانی جیف بیزوز 207 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے برنارڈ آرلٹ 223 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔ ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔ 2023 میں زکربرگ نے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جس کی دولت میں 2024 کے دوران 58.9 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ، دوسری جانب 2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 48.4 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015