بحیثیت انسان ہم اپنے اردگرد کی دنیا کو سمجھنے کیلئے پانچ حواس کا استعمال کرتے ہیں جس میں نظر، لمس، ذائقہ، سونگھنا اور سماعت شامل ہے لیکن محسوسات کی دنیا میں جہاں یہ پانچوں حسیات ناکام ہوجائیں وہاں ہماری چھٹی حِس (interoception) کام آتی ہے اور یہ مردوں اور عورتوں میں مختلف ہوتی ہے۔ چھٹی حِس دراصل اندرونی حواس کا مجموعہ ہے جو جسم کی اندرونی حالت کے بارے میں انسان کو آگاہ کرتا ہے۔ حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں گزشتہ 93 مطالعات کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ خواتین اپنی دھڑکنوں کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ وضاحت کے ساتھ محسوس نہیں کرتیں۔ اسی طرح وہ دل اور پھیپھڑوں کے سگنلز کو سمجھنے میں بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ناکام نظر آئیں۔ واضح رہے کہ یہ نتائج کام کاج، بلڈ پریشر یا جسمانی وزن جیسے عوامل سے آزاد تھے۔ محققین کے مطابق یہ فرق اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ خواتین میں دماغی حالتوں کے کچھ معامالات مردوں سے زیادہ عام کیوں ہیں۔ علاوہ ازیں موجودہ نظریات چھٹی حِس کی زیادتی یا کمی کو انسان کی جینیات، ہارمونز، شخصیت اور تناؤ جیسے عوامل سے منسوب کرتے ہیں۔ مزید برآں اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ خواتین میں چھٹی حِس کی کمی ان میں اضطراب اور افسردگی کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہے جو بدلے میں جذباتی، سماجی اور علمی افعال کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- شاہراہ قراقرم پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کررہی ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار
- بیک وقت کتنے افراد سے محبت ہو سکتی ہے؟ نادیہ افگن کے اہم انکشافات
- ایپل کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آگیا
- اپوزیشن اگر آئین کی بالادستی میں دلچسپی رکھتی ہے تو پیپلزپارٹی موجود ہے: بلاول
- بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت منظور
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015