فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دیدی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیج دیے ہیں۔ ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو 2023 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کاڈیٹا جمع کرانے اور چیف کمشنرز کو نان فائلرز کی فائنل لسٹ مرتب کر کے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 18 لاکھ ٹیکس ڈیفالٹر اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوگی، ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں۔ ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائیگی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائیگا۔ ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 2022کے مقابلے 2023میں 18 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، جنوری کے بعد نان فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے مواقع دیے گئے، کارروائی جنوری سے ہونی تھی لیکن اب عیدکے بعد شروع ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلیے برابر بنائے: ورلڈ بینک
- تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے:عمران خان
- حماس جنگ بندی معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو اسے ملک بدر کر دیں: امریکا کا قطر کو پیغام
- ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے جیت لی
- شادی کے بعد موٹاپے پرسائنسی تحقیق
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015