ایک نئے مطالعے میں پتا چلا ہے کہ خلابازوں کو طویل خلائی سفر کے دوران درد شقیقہ اور دیگر قسم کے سر درد کا سامنا ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’نیورولوجی‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن خلابازوں کو کبھی سر درد کی شکایت نہیں ہوتی وہ 10 دن سے زیادہ خلا میں رہنے کے دوران دردشقیقہ اور سردرد کا شکار ہوسکتے ہیں۔ مطالعے کے مصنف اور نیدرلینڈز میں لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر وین اوسٹر ہاٹ نے کہا کہ خلائی سفر کے دوران کشش ثقل میں ہونے والی تبدیلیاں دماغ سمیت جسم کے کئی فنکشنز کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دماغ میں موجود ویسٹیبلر (vestibular) سسٹم جو توازن اور رُخ کو کنٹرول کرتا ہے اسے زمین پر موصول ہونے والے سگنلز اور اب صفر کشش ثقل میں حاصل ہونے والے سگنلز کے درمیان تصادم کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ خود کو ان حالات میں ڈھالتا ہے۔ یہ سگنلز کا تصادم پہلے ہفتے میں حرکت کی وجہ سے ہونے والی خراب طبعیت کا باعث بنتا ہے جس میں سر درد سب سے زیادہ عام علامت ہے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ہمارا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ سر درد کا تعلق کھوپڑی کے اندر دباؤ میں اضافے سے بھی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015