پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔