وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے درمیان شراکت داری باہمی عزت، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کے وژن کے لیے ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔ اسحق ڈار نے بتایا کہ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحالی مستقبل پر ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی، پاک سعودی تعلقات اور مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اسحق ڈار نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے، دونوں ممالک کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015