یورپی ملک آسٹریا کی ایک مقامی کمپنی نے چار ہفتوں تک زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ پیش کر دیا۔ کمپنی Migaloo (سفید ہمپ بیک وھیل پر رکھا گیا نام) کی 165.5 میٹر لمبی ‘Migaloo M5′ نامی سُپر سب مرین میں بیک وقت 20 مسافروں اور عملے کے 40 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے اور یہ 28 دنوں تک مسلسل زیر آپ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سُپر آبدوز میں ایک سوئمنگ پول، وائن سیلر اور سنیما موجود ہے۔ تاہم، اس کی تعمیری لاگت دو ارب ڈالر تک ہے جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اس سے صرف امراء ہی مستفید ہو سکیں گے۔ آسٹریا کے شہر گراز کی مقامی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی یہ آبدوز250 میٹر کی گہرائی تک جا سکتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او کرسچین گمپولڈ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپناہدف موجودہ سپُر یاٹ کا تجربہ رکھنے یا نہ رکھنے والے ارب پتی افراد کو رکھا ہے کیوں کہ یہ لوگ انتہائی نوعیت کی انفرادیت، تحفظ، ایڈونچر یا تجربے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کو ایک نیا منصوبہ ہونے کی وجہ سے مالی وسائل کی ضرورت ہوگی اور اس کو ڈیزائن کرنے اور تعمیر کے لیے وقت درکار ہوگا۔ کرسچین گمپولڈ کے مطابق کمپنی فی الحال دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد سے سب مرین بنانے کے متعلق بات چیت میں مصروف ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015