پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق خیالات سے مکمل لاتعلقی کرتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خیالات پی ٹی آئی کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور غمازی نہیں کرتے، شیر افضل مروت کے بیان کو حقیقت پر مبنی بیان نہیں سمجھتے، یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر پی ٹی آئی قیادت یا کارکنان کی تائید حاصل نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں شامل ہے، سعودی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی پی ٹی آئی اور قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سعودی ولی عہد کے درمیان احترام، اعتماد کا رشتہ قائم ہے، تحریک انصاف دونوں ممالک کے قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان دو بچوں سے کروا کر سب کو حیران کردیا
- ٹی20 ورلڈکپ سے محمد عامر کو کس نے اسکواڈ سے باہر کردیا؟
- شیخ رشید کا عمران خان کے متعلق اہم بیان سے نئی بحث چھڑ گئی
- ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان سے سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015