انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر ‘بلینڈ’ نامی ایک انقلابی فیچر جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تکنیکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام اندرونی طور پر بطورِ خاص ریلز کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جسے ’بلینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سہولت کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو اپنے اور اپنے دوستوں تک بھی محدد رکھ سکیں گے یعنی اس کے ذریعے ریلز کی پرسنلائزڈ فیڈ یعنی ذاتی فیڈ کو استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح تجویز کردہ یا ریکمنڈڈ ریلز بھی بنائی جاسکیں گی جنہیں آپ اور صرف آپ کے دوست ہی دیکھ سکیں گے اور ترجیحات کے لحاظ سے ریلز سامنے آئیں گی اور یوں وقت ضائع ہونے سے بچے گا۔ تاہم بلینڈ کا مرکزی مقصد تخلیہ یا پرائیویسی ہے کیونکہ بلینڈ سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گا۔ تاہم ماہرین نے اسے اسپاٹیفائی کی شیئرڈ پلے لسٹ فیچر جیسا قرار دیا ہے لیکن توقع ہے کہ اس انسٹاگرام ٹک ٹاک پر سبقت ضرور حاصل کرسکے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015