گورنر سندھ کی سفارش پر جامعۂ کراچی نے دورہ ٔپاکستان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔ جامعۂ کراچی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بحیثیت چانسلر کی گئی اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو گورنر سندھ کی جانب سے باقاعدہ خط بھی موصول ہوگیا۔ ایک روز قبل گورنر سندھجا نے اس سلسلے میں اپنے دفتر میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے ساتھ ایک اجلاس بھی کیا تھا۔ خط کی موصولی کے بعد جامعہ کراچی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کے سلسلے میں اپنی سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں اور اس موقع پر اسی روز گورنر ہائوس سندھ میں “خصوصی جلسہ تقسیم اسناد” special Convocation کے انعقاد کا امکان ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا ہے کہ سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز دوپہر 3 بجے بلایا گیا ہے اس سلسلے میں اراکین سینڈیکیٹ کو یک نکاتی ایجنڈا جاری کیا جارہا ہے اور سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بدست چانسلر/گورنر سندھ ایچ ڈی کی اعزازی سندعطا کی جائے گی۔ واضح رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو موجودہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ یہ دورہ ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملے کے کچھ ہی روز بعد ہورہا ہے اور ایرانی صدر اسرائیل پر براہ راست حملے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015