مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب اپنے صارفین کیلئے ایک اور فیچر متعارف کروانے کو تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کے اس نئے اے آئی اسسٹنٹ کو صارفین کے ذہنوں میں ویڈیوز کے حوالے سے موجود سوالات کے جواب دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس اے آئی اسسٹنٹ سے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے رئیل ٹائم میں سوالات کے جواب پوچھ سکیں گے۔ جب یہ اے آئی اسسٹنٹ دستیاب ہوگا تو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں یوٹیوب ایپ میں Ask نامی ایک نیا بٹن ویڈیوز کے نیچے نظر آئے گا۔ اس بٹن پر کلک کرکے صارفین اپنے سوالات لکھ کر پوچھ سکیں گے یا پہلے سے موجود پروموٹس استعمال کرکے ویڈیو کا خلاصہ یا مواد سے متعلق تجاویز حاصل کر سکیں گے۔ ایسا کرنے کے بعد اے آئی ٹیکنالوجی ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کرکے صارف کے سوال کے مطابق ردعمل ظاہر کرے گی، جبکہ اس دوران ویڈیو دیکھنے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔ ابھی تمام ویڈیوز کے لیے یہ اے آئی اسسٹنٹ کام نہیں کرے گا بلکہ گوگل کی جانب سے اسے بتدریج توسیع دی جائے گی۔ یہ آزمائشی فیچر فی الحال یکم مئی تک محدود صارفین کو دستیاب ہوگا جس کے بعد فیڈ بیک کو مدنظر رکھ کر اسے یوٹیوب میں مستقل طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






