حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کردی، ذرائع نے بتایا کہ نئے ٹیلنٹ کےفروغ کیلئے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، اس لئے پی ٹی آئی دورحکومت میں کی گئی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، ترامیم کیلئےوفاقی کابینہ سےسرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔ حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہا اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز کےتحت تعیناتیوں کیلئےعمر کی بالائی حد نہیں ہوگی اور 65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا، باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015