امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی ایپلی کیشنز میں نیا اور مفت اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق میٹا نے گزشتہ روز مفت مصنوعی ذہانت کا اسسٹنٹ ’میٹا اے آئی‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے صارفین کیلئے متعارف کرادیا ہے۔ مذکورہ مفت ٹول تمام ایپس یا میٹا ڈاٹ اے آئی پر درج کیے جانے والے تمام سوالات کے جوابات دے سکتا ہے، ساتھ ہی تصاویر اور اینیمیشن بھی بنا سکتا ہے۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ میٹا نے اپنی ایپس میں مصنوعی ذہانت کو دوسرے طریقوں سے ضم کیا ہے لیکن یہ اس کی مصنوعات کا سب سے بڑا رول آؤٹ ہے جس میں طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو بیان میں تفصیلات بیانب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسسٹنٹ سوالات کا جواب دے سکتا ہے، اینیمیشن اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میٹا اے آئی اب سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے جسے آپ آزادانہ طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ میٹا اے آئی کو کمپنی کے تازہ ترین بڑے لینگویج ماڈل پر بنایا گیا جسے میٹا لاما تھری کہا جاتا ہے۔ میٹا کا اے آئی ٹول اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کا مدمقابل ہے لیکن میٹا نے گوگل اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔ اس کے علاوہ میٹا اے آئی ویب سائٹ ‘میٹا ڈاٹ اے آئی’ پر بھی دستیاب ہے جہاں صارفین اسسٹنٹ سے ریاضی کے مسئلے کو حل کرنے یا پیشہ وارانہ ای میل لکھنے جیسے کاموں میں مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں، صارفین مستقبل کے حوالے کے لیے اپنی گفتگو کو لاگ ان کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015