پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے گزشتہ ہفتے شبلی فراز کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور انہیں اس کردار کے لیے 21 سینیٹرز کی توثیق حاصل ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شبلی فراز کو سینیٹ میں 2012 کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 16 (3) کے تحت اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ 2015 سے سینیٹر رہنے والے شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا تقرر سینیٹ کے کم از کم تین ہفتے تک غیر فعال رہنے کے بعد ہوا ہے، کیونکہ 52 قانون ساز 12 مارچ کی رات ریٹائر ہو گئے تھے۔ خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی جس میں حکمران اتحاد نے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ چیئرمین کے طور پر بلامقابلہ انتخاب ہوا۔ نئے چیئرمین کا انتخاب ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں 41 نومنتخب سینیٹرز نے بھی پی ٹی آئی کے شور شرابے کے درمیان پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ارکان کی حیثیت سے حلف اٹھایا، پی آٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات مکمل نہ ہونے کے باعث انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015