ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وفد کے ہمراہ واپس ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایرانی صدر کو الوداع کہنے کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی سے پاک ایران تجارت پر گفتگو ہوئی، ایران کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی ہے، میرے تہران کے دورے کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کومیرے آنےسےجو تکلیف ہوئی اس پرمعذرت کرتا ہوں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کراچی میں عشائیے سے خطاب میں واضح کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب کے مضبوط رشتے سے جڑے ہیں۔ انھوں نے صیہونی ریاست کے خلاف ڈٹے رہنے کا اعلان بھی کیا اور فلسطین کی آزادی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچے تھے، 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا سفر کیا۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین مختلف جہتوں پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں ایران پاک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، زراعت، تجارت، رابطے، توانائی، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ایران نے 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی اتفاق کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015