اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل کر دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل عمر اعجاز گیلانی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں ترمیم کی گئی تھی، ڈی سی اوز کو اختیار دیا گیا تھا۔ بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اپنایا کہ فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی۔ نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی، اسسٹنٹ کنٹرولر کو حکومت کا مجاز افسر مقرر کرے گا، کنٹرولر جنرل کو قیمتوں کو تعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ بیرسٹر عمر اعجازگیلانی نے دلائل دیے کہ کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روہے میں ہے، جس پر نمائندہ ضلعی حکومت نے بتایا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے۔ بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ آٹا یہاں مہنگا، رینٹ یہاں زیادہ ہے۔ نمائندہ ضلعی حکومت نے عدالت سے درخواست کی کہ متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے کہ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نےآئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ بعد ازاں، عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بہت آسان
- پاکستان ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلیے برابر بنائے: ورلڈ بینک
- تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے:عمران خان
- حماس جنگ بندی معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو اسے ملک بدر کر دیں: امریکا کا قطر کو پیغام
- ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے جیت لی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015