پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ پاور ڈویژن نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ سولرپاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نےحکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں، گھریلو، صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے، اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ 3.35 روپےغریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اورامیر طبقے کے جیبوں میں چلے جائیں گے، یہی سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے بلز کم از کم 3.35 روپےفی یونٹ کامزید اضافہ ہو جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا، 2017 کے بعد اب ایک ایسا مر حلہ آیا ہے کہ اس سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے، ہم اس پورے نظام کو اسٹڈی کر رہے ہیں، ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں، جن سے غریب کومزید بوجھ سے بچایا جاسکے۔ اعلامیے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015