وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کیلئے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا اور پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو فوری طور پر خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود گندم کا ریٹ 3200 روپے من مل رہا ہے۔ قبل ازیں محکمہ خوراک پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی۔ محکمہ خوراک کے مطابق ا س وقت مالی حالات اور موسم گندم کی خریداری کیلئے موافق نہیں، ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مستقل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کرلیا
- پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا
- جسٹن بیبر اور ہیلی بیبرکے لئے بڑا سربرائیز
- دبئی سے پاکستانی مزدوروں کا کتنا پیسہ پاکستان جاتا ہے؟
- صدر مملکت سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات کی ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015