متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن نکاح کرچکے ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ’چینل 24‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر گفتگو کی۔ شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔ بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، ان کی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر ’قربان‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں لیکن خواتین ان پر قربان ہیں، عرب دنیا میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی تسبیح ہاتھ میں لیے انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں، شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنیں۔ اینکر نے مفتی عبدالقوی کی ایک وائرل ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہاتھ میں کیا شراب تھی؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں وہ اس وقت ’چائے‘ پی رہے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
- تقریب کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- قومی، صوبائی اسمبلیوں کے 77 ارکان کی رکینت کیوں معطل کی گئی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- سستی روٹی، بجلی ایسا مطالبہ ہے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر
- عمران خان کا شیر افضل مروت کے متعلق بڑے بیان سے پارٹی میں نئی بحث چھڑ گئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015