وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا عالمی مسئلہ عدم مساوات ہے، کووڈ نے اس کو مزید اجاگر کردیا، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی نے لینڈ اسکیپ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے، موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں اربوں… عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2003 میں سعودی عرب میں جب میں تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟ پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوگیا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، کووڈ نے اس کو مزید اجاگر کردیا، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی نے لینڈ اسکیپ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں اربوں روپے خرچ کرنے پڑے لوگوں کی بحالی کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلٰی پنجاب کے طور پر ہیپاٹائٹس کی شاندار سہولیات مہیا کی، میں نے گردے اور جگر کا بہترین ہسپتال بنایا جو جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، مجھے تب ڈینگی کے بارے میں نہیں پتا تھا، صبح سے رات تک ہم ماہرین کے ساتھ اجلاس کرتے تھے، وہ ایک چیلنج تھا، میں نے ایئر کرافٹس کےذریعے مشینیں ہسپتال پہنچوائیں اور اس طرح ہم نے ڈینگی پر قابو پایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا والوں نے مجھے خبر دار کیا تھا کہ وزیر اعلی صاحب اس سال آپ کے ملک میں کئی امواتیں ہوں گی تو مجھے اس رات نیند نہیں آئی، لیکن اس سال پنجاب میں 250 لوگ ہی لقمہ اجل بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیوکے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات دورۂ سعودی عرب کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015