ایران کے صدر ابرہیم رئیسی کے بعد پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خلاف ہاتھ ملا لیے، پاک ایران باہمی سکیورٹی معاہدے پر کام جاری ہے اور لائزون افسران کی تقرری پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے لائزون افسران کی تقرری کردی، رواں ہفتے پاکستان اورایران کے لائزون افسران اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے، پاکستانی لائزون افسر پاک فوج، ایرانی لائزون افسر پاسدران انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں افسران اپنی اپنی فوج میں کرنل رینک کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے لائزون افسر زاہدان ایران میں تعینات ہوں گے، ایرانی آئی آر جی سی کے لائزون افسر تربت بلوچستان میں تعینات ہوں گے، افسران کی تقرری کا فیصلہ ایرانی وزیر خارجہ کے 29 جنوری کے دورہ پاکستان میں کیا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ممالک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں گے اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کام کررہی ہیں، معاہدے میں انسداد دہشت گردی پر انٹیلی جنس تبادلہ اور باہمی معاونت بھی شامل ہوگا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے ممالک کیخلاف سرگرم دہشتگرد تنظیموں پر پابندی زیرغور ہے، پاک چین ایران باہمی انسداد دہشت گردی مذاکرات بھی جلد ہوں گے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا آنے والے مہینوں میں ایران کا اہم دورہ متوقع ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015