وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ساتھ ریاض آئے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے اہم ذمہ دار وزرا بھی شامل ہیں۔ ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم سعودی وزیر خزانہ سمیت اہم سعودی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کی آئی ایم کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہوئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی: بابر اعظم
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے
- پاکستان کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی
- عاصم اظہر میرب علی سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا
- گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار بہترین غذائیں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015